پاکستانی وزارت خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرطلب

بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر مسلسل فائرنگ سے پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر پاکستانی وزارت خارجہ نے پاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر مسلسل فائرنگ سے پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر پاکستانی وزارت خارجہ نے پاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔پاکستانی وزارت خارجہ کے ساؤتھ ایشیا ڈآئریکٹر جنرل محمد فیصل نےبھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی پرپاکستان کی جانب سے شدید احتجاج رکارڈ کرایا۔ ڈی جی ساؤتھ ایشیا نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو باور کرایا کہ بھارتی افواج نےجورا، شاہ کوٹ،نوسہری سیکٹرز پر 19 اور 20 اکتوبر کو بلااشتعال فائرنگ کی، بھارت کی جانب سےمسلسل سیز فائر کی خلاف ورزیاں اور سول آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

News Code 1894735

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =