سائیبریا ميں کان دبنے سے 11 کان کن ہلاک

سائیبریا ميں ایک ڈیم ٹوٹ گیا جس کا ملبہ ایک سونے کی کان پر گرا جس سے کان دب گئی اور 11 کان کن دب کر ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سائیبریا ميں ایک ڈیم ٹوٹ گیا جس کا ملبہ ایک سونے کی کان پر گرا جس سے کان دب گئی اور 11 کان کن دب کر ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

 اطلاعات کے مطابق سائیبریا میں ایک ڈیم ٹوٹ گیا جس سے ایک سونے کی کان منہدم ہوگئی۔ کان کے ملبے تلے دب کر 11 کان کن ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے جب کہ اب بھی 13 کان کن ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ملبے تلے دبے 11 کان کنوں کی لاشوں کو نکالا جب کہ 14 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے مزید 13 کان کنوں کی تلاش میں کان کے ملبے کے ہٹائے جانے کا عمل جاری ہے۔

News Code 1894709

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 3 =