مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ کے ضلع مردان میں مکان کی ملکیت کے تنازع پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مردان کے نواحی علاقے گوجر گڑھی میں مکان کی ملکیت کے تنازع پرفائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ملزمان نے اپنے مخالفین کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور ماں، اس کے 3 بیٹوں اور ایک کمسن بچی کوقتل کر دیا۔ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد باآسانی فرار ہو گئے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ کے ضلع مردان میں مکان کی ملکیت کے تنازع پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News Code 1894692
آپ کا تبصرہ