افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 62 ہوگئی

افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران ایک مسجد پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 62 نمازی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران ایک مسجد پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 62 نمازی شہید اور درجنوں زخمی  ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران اچانک زوردار دھماکے ہوئے، دھماکے شدت پسندوں کی جانب سے مسجد کی چھت پر مارٹر گولے برسانے کی وجہ سے ہوئے جس سے مسجد کے شیشے ٹوٹ گئے اور عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 62 نمازیوں کی شہادت کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ 50 زخمی ہیں جن میں سے 9 کی حالت نازک ہے۔

ننگرہار پولیس چیف کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں، مسجد پر دو مارٹر گولے داغے گئے ہیں۔ طالبان سمیت کسی بھی شدت پسند تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

News Code 1894684

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =