پاکستان میں خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے تین ملزم گرفتار

پاکستانی پولیس نے مسافر خواتین کو لال سوہانرا کے جنگل میں لے جاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی پولیس نے مسافر خواتین کو لال سوہانرا کے جنگل میں لے جاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق بہاولپور کے تھانہ عباس نگر کی حدود میں 3 اوباش نوجوانوں نے 2 خواتین کو لال سوہانرا کے جنگل میں لےجاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ پولیس نے تینوں ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے اور تھانہ عباس نگر میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376  کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق نیشنل پارک لال سوہانرا میں تفریح کے لیے آنے والی نورین اور اریبہ کو عباس نگر کے رہائشی مبشر، اکبر اور کاشف ورغلا کر لال سوہانرا نیشنل پارک جنگل میں لے گئے اور وہاں ان دونوں کے ساتھ زیادتی کی، متاثرہ خواتین کے شورمچانے پر لوگوں نے تینوں ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

News Code 1894675

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =