افغانستان میں مسجد پر دو دھماکوں میں 20 نمازی جاں بحق اور 50 زخمی

افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران ایک مسجد پر دو دھماکوں میں 20 نمازی شہید اور 50 زخمی ہوگئےہیں۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران ایک مسجد پر دو دھماکوں میں 20 نمازی شہید اور 50 زخمی  ہوگئےہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران اچانک زوردار دھماکے ہوئے جس سے مسجد کے شیشے ٹوٹ گئے اور عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 20 نمازیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ 50 زخمی ہیں جن میں سے 9 کی حالت نازک ہے۔

 ننگرہار پولیس چیف کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں تاہم حملے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔ طالبان سمیت کسی بھی شدت پسند تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

News Code 1894672

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =