بنگلہ دیشی فوج کی فائرنگ سے ایک بھارتی فوج اہلکار

مغربی بنگال کے سرحدی علاقے میں بنگلہ دیشی فوج کی فائرنگ سے ایک بھارتی فوج اہلکار وجے سنگھ ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مغربی بنگال کے سرحدی علاقے میں بنگلہ دیشی فوج کی فائرنگ سے ایک بھارتی فوج اہلکار وجے سنگھ ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

 اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش اور بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورسز ایک دوسرے کے سامنے اُس وقت آگئیں جب 3 بھارتی ماہی گیروں کو آبی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر بنگلہ دیشی فوج نے حراست میں لے لیا۔

گرفتار شدگان میں سے 2 ماہی گیر بنگلہ دیشی فوج کی حراست سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور اپنے ساتھی کی بنگلہ دیشی فوج کی حراست سے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کو مطلع کیا۔

بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے 6 اہلکار کشتی کے ذریعہ دریائے پدما میں بنگلہ دیشی حدود میں داخل ہوئے تاکہ اپنے ماہی گیر کو بازیاب کرالیا جائے تاہم اس دوران گرما گرمی ہوگئی اور فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔

 بنگلا دیشی بارڈر فورس نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی فوج کے اہلکاروں نے بات چیت کرنے کے بجائے براہ راست فائرنگ کردی جس کے دفاع میں مجبوراً ہمیں بھی فائرنگ کرنا پڑی۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد دونوں ممالک کے سیکیورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام نے مشترکہ میٹنگ کی اور واقعے کی تحقیقات اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

News Code 1894671

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =