ظریف کی عراق اور شام کے وزراء خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے شام اور عراق کے وزراء خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے شام اور عراق کے وزراء خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے شام کے وزير خآرجہ ولید المعلم سے گفتگو میں شام ميں پائدار اور باثبات امن کے قیام کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا اور شام کے شمال میں ترک فوج کی جارحیت اور موجودگی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے عراق کے وزیر خآرجہ محمد علی الحکیم کے ساتھ بھی علاقائی امور پر گفتگو کی۔ ایرانی وزیر خآرجہ نے اس سے قبل روس کے وزیر خارجہ سرگئي لاوروف سے بھی ٹیلیفون پر علاقائي امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔

News Code 1894665

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 7 =