قطر کا " کفیل " کا نظام ختم کرنے کا اعلان

قطر کی وزارت محنت نے اعلان کیا ہے کہ قطر نے غیر ملکی کارکنوں کیلیے " کفیل " کے نظام کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کی وزارت محنت نے اعلان کیا ہے کہ قطر نے غیر ملکی کارکنوں کیلیے " کفیل " کے نظام کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قطر کے وزیر محنت یوسف محمد العثمان فخرو نے کہا ہے کہ ان کا ملک سنہ 2022 سے کم سے کم اجرت کا نظام بھی شروع کرے گا۔

واضح رہے کہ " کفیل "  کے قانون کے تحت غیر ملکی کارکنوں کو آجر کی پیشگی اجازت کے بغیر ملک چھوڑنے یا کام تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہے اور کارکنوں کے حقوق کا تفحظ کرنے والی بین الاقوامی تنظیمیں کفیل کے نظام پر تنقید کرتی رہی ہیں۔

 بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے ڈائریکٹر نے " کفیل " کے نظام کو جدید غلامی کے طور پر بیان کرتے ہوئے قطر کے حالیہ اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

قطر نے سنہ 2022 میں منعقد ہونے والے فٹبال کے عالمی کپ کی میزبانی جیتنے کے بعد سے ملک کے لیبر قوانین میں اصلاحات کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر تعمیراتی منصوبے شروع کیے ہیں، جن کے لیے غیر ملکی کارکنوں کو بڑی تعداد میں قطر لانے کی ضرورت ہے۔

News Code 1894662

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =