بھارتی سپریم کورٹ کا بھارتی حکومت پر برہمی کا اظہار

بھارتی سپریم کورٹ نے کشمیر میں لاک ڈاؤن سے متعلق شہریوں کی درخواست پر جواب داخل کرانے میں تاخیر پربھارت کی مودی سرکار پر اظہار برہمی کرتے ہوئے 24 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےبھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے کشمیر میں لاک ڈاؤن سے متعلق شہریوں کی درخواست پر جواب داخل کرانے میں تاخیر پربھارت کی مودی سرکار پر اظہار برہمی کرتے ہوئے 24 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔ اطلاعات کےمطابق بھارتی سپریم کورٹ میں کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے، مسلسل کرفیو، سفری و مواصلاتی نظام کی بندش سمیت بنیادی حقوق کی غیر اعلانیہ معطلی کیخلاف شہریوں کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

عدالت کی جانب سے مودی سرکار کو جواب جمع کرانے کے واضح حکم کے باوجود آج جواب داخل نہیں کیا جا سکا جس پر چیف جسٹس رانجن گوگوئی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس معاملے پر غیر سنجیدگی کا مظاہرکررہی ہے۔

News Code 1894628

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =