کینیڈا نے ترکی کو ہتھیاروں کی فروخت بند کردی

جرمنی ، فرانس، ہالینڈ اور برطانیہ کے بعد کینیڈا نے بھی ترکی کو ہتھیاروں کی فروخت متوقف کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی ، فرانس، ہالینڈ اور برطانیہ کے بعد کینیڈا نے بھی  ترکی کو ہتھیاروں کی فروخت متوقف کردی ہے۔ شام پر ترکی کی لشکر کشی دوسرے ہفتہ میں داخل ہوگئی ہے اور ترکی نے جنگ بندی کے سلسلے میں عالمی برادری کے مطالبات  مسترد کرتے ہوئے جنگی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ترکی نے امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کید ھمکی کو بھی مسترد کردیا ہے۔ ادھر شامی فوج اور کردوں کے درمیان اتحاد سے ترکی کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے اور ترکی جس لقمہ کو آسان سمجھ کر شام پر لشکر کشی کی تھی اب وہ لقمہ ترکی کے لئے آسان نہیں رہا۔ ذرائع کے مطابق صدر اردوغان کی شام کے بارے میں توسیع پسندانہ پالیسی ناکام ہوجائےگی۔  اردوغان نے پہلے داعش دہشت گردوں کے ذریعہ شام کے خلاف گھناؤنی اور مذموم کوشش کی اور داعش کی ناکامی کے بعد اب خود میدان میں اتر آیا ہے لیکن اسے شام میں تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑےگا۔

News Code 1894607

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =