علاقائی ممالک کو ہرمز "امن و صلح " منصوبہ سے ملحق ہونا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے خطے میں پائدار امن و سلامتی کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی ممالک کو ہرمز "امن و صلح " منصوبہ سے ملحق ہونا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں خطے میں پائدار امن و سلامتی کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی ممالک کو ہرمز "امن و صلح " منصوبہ سے ملحق ہونا چاہیے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و صلح کے سلسلے میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ کے دوسرے ممالک کو بھی امن و صلح کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔ ظریف نے کہا کہ خطے کے ممالک کو ہرمز امن منصوبہ میں شامل ہونا چاہیے اور خطے میں پائدار امن و صلح کے قیام کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔

News Code 1894604

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =