عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے

پاکستان کے وزير اعظم عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سعودی عرب کے بادشاہ اور ولیعہد سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزير اعظم عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سعودی عرب کے بادشاہ اور ولیعہد سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔پاکستانی ذرائع کے مطابق عمران خان اس سفر میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے اور وہ سعودی عرب کے حکام کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کریں گے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات مسئلہ کشمیر کو بھارت کا اندرونی مسئلہ سمجھتے ہیں جبکہ پاکستان سعودی عرب اور امارات کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کررہا ہے کہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے اور یہ بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بھارتی وزير اعظم نریندر مودی کو اعلی ترین سول ایوارڈز بھی عطا کرچکے ہیں۔ دونوں ممالک کے بھارت اور اسرائیل کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔

News Code 1894602

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =