عرب لیگ نے اپنا جواز کھو دیا

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے عرب لیگ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب لیگ نے اپنا جواز کھو دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے عرب لیگ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب لیگ نے اپنا جواز کھو دیا ہے۔ اردوغان نے عرب لیگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ عرب عوام کی حقیقی نمائندہ تنظیم نہیں۔ اور اس نے اپنی حیثیت اور جواز کو کھو دیا ہے۔

اردوغان نے کہا کہ عرب لیگ کی شام کے بارے میں رفتار متضاد ہے پہلے انھوں نے شام کو عرب لیگ سے خارج کردیا اور اب ترکی کے "  چشمہ امن و صلح " فوجی حملےکے بعد وہ شام کو عرب لیگ میں لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ شام پر ترکی کے فوجی حملے کی کئی ممالک نے مذمت اور اس کی مخالفت کی ہے۔ چین نے ترکی سے اپنی فوجیں شام سے نکالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو صحیح راستے پر آجانا چاہیے۔

News Code 1894590

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 11 =