مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ترکی پر زوردیا ہے کہ وہ شام پر مسلط کردہ جنگ متوقف کرکے صحیح راستے پر آجائے، ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ شام کے شمال میں کردوں علاقوں پر فوجی لشکر کشی کرکے ہزاروں کرد شہریوں کو آوارہ وطن کردیا ہے جبکہ 500 سے زائد کرد ملیشیا کو ہلاک کرنے کا بھی دعوی کیا ہے۔ ترکی کے حملے میں 70 ہزار کرد بچے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ اور یورپی ممالک نے ترکی کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے جبکہ امریکہ نے ترکی کے تین وزراء کے خلاف پابندیاں عائد کردی ہیں۔

چین نے ترکی پر زوردیا ہے کہ وہ شام پر مسلط کردہ جنگ متوقف کرکے صحیح راستے پر آجائے، ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
News Code 1894587
آپ کا تبصرہ