پاکستانی صدر سے برطانوی شاہی جوڑے کی ملاقات

پاکستان کے صدر عارف علوی سے برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے اسلام آباد میں ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صدر عارف علوی سے برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے اسلام آباد میں ملاقات اور گفتگو کی۔ اس سے قبل شاہی جوڑے نے اسلام آباد میں سرکاری اسکول کا دورہ کیا۔ پرنس ولیم اور ان کی اہلیہ کلاسز میں گئے، بچوں سے ملاقات کی اور اساتذہ سے مصافحہ کیا۔  برطانوی شاہی جوڑے نے مارگلہ ہلز میں ندی کی سیر کی اور حکام نے انہیں مارگلہ نیشنل پارک پر بریفنگ بھی دی۔ شاہی جوڑا مارگلہ نیشنل پارک کی خوبصورتی سے بہت متاثر ہوا۔ شاہی جوڑے نے ٹریل فائیو کا بھی دورہ کیا جبکہ ماحولیاتی تحفظ سے متعلق تقریب میں بھی شرکت کی۔

پھر شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی جس کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کی۔

گزشتہ روز برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن 5 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں اور 18 اکتوبر کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔

News Code 1894586

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =