بھارت میں قبر سے زندہ بچی برآمد

بھارت میں ایک مردہ بچے کو دفنانے کے لیے کھودی جانے والی قبر سے کپڑوں میں لپٹی ایک نوزائیدہ زندہ بچی برآمد ہوئی ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں ایک مردہ بچے کو دفنانے کے لیے کھودی جانے والی قبر سے کپڑوں میں لپٹی ایک نوزائیدہ زندہ بچی برآمد ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک جوڑے کے یہاں مردہ بچے کی پیدائش ہوئی۔ بچے کو دفنانے کے لیے مقامی قبرستان میں قبر کھودی جارہی تھی لیکن دو فٹ کھدائی کے بعد اُس وقت سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئی جب وہاں ایک نوزائیدہ بچی کو دیکھا گیا۔

قبر کے اندر موجود بچی کپڑے میں لپٹی ہوئی تھی اور سانس لے رہی تھی اُسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں سینے کے انفیکشن کی تشخیص ہوئی۔ بچی کا علاج جاری ہے۔ قبل از وقت پیدائش کے باعث بچی زندہ بچ گئی کیوں کہ ایسے بچوں کو کم آکسیجن اور درجہ حرات کی ضرورت ہوتی ہے۔

 تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بچی کے والدین کون ہیں اور کون بچی کو دفنا کر چلا گیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔  بھارت میں لڑکیوں کی پیدائش کو برا سمجھا جاتا ہے اور نوزائیدہ بچیوں کو پھینک دینے کے واقعات عام ہیں۔

News Code 1894585

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 7 =