پاکستان میں باپ نے 2 بیٹوں، ایک بیٹی اور ایک نواسی کو قتل کردیا

پاکستان میں ملتان کی تحصیل شجاع آباد کے علاقے بیگان والی پل میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے 2 بیٹوں ، ایک بیٹی اور ایک نواسی کو قتل کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں ملتان کی تحصیل شجاع آباد کے علاقے بیگان والی پل میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے 2 بیٹوں ، ایک بیٹی اور ایک نواسی  کو قتل کردیا۔ فائرنگ سے 2 بچے زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم خدا بخش کو اس کے بچے نشے کرنے اور جوا کھیلنے سے منع کرتے تھے، جس پر ناراض ہو کر اس شقی القلب شخص نے اپنے گھر میں اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں خدا بخش کے 2 بیٹے، ایک بیٹی اور 10 ماہ کی نواسی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 2 بچے شدید زخمی ہو ئے ہیں جنہیں تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

News Code 1894580

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =