سامراء میں حسینی زائرین پر وہابی دہشت گردوں کا حملہ ناکام

عراقی سکیورٹی فورسز نے سامراء کے مشرق میں حسینی زائرین پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے سامراء کے مشرق میں حسینی زائرین پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے سامراء میں  حسینی زائرین پر داعش دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گرد السیفونہ کے علاقہ میں حسینی زائرین پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور ان سے خودکش حملے میں استعمال ہونے والی 2 جیکٹوں اور 4 بموں کو برآمد کرلیا ہے۔

News Code 1894579

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =