عمران خان آج سعودی عرب کا مختصر دورہ کریں گے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان آج مختصر دورے پرسعودی عرب روانہ ہوں گے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان آج مختصر دورے پرسعودی عرب روانہ ہوں گے ۔ جہاں وہ سعودی بادشاہ  شاہ سلمان اورولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران وزیرخارجہ شام محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان اورولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقات کے دوران خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات بھی تجویز کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم سعودی قیادت کو کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کریں گے۔

News Code 1894578

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =