روسی صدر سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے

روس کے صدر ولادیمیر پوتین سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں ،جہاں وہ سعودی عرب کے بادشاہ سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں ،جہاں وہ سعودی عرب کے بادشاہ سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق صدر ولادیمیر پوتین بارہ سال بعد سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچے، جہاں شاہی محل میں سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔اس دوران دونوں ممالک کے قومی ترانے اور سعودی روایتی موسیقی بھی بجائی گئی، مختصر سے ملاقات کے بعد شاہ سلمان اور صدر پوتین کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا انعقاد ہوا۔مذاکرات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر پیوٹن کے دورے کے دوران سعودی عرب اور روس کے درمیان 2 ارب ڈالرز سے زیادہ مالیت کے معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

News Code 1894573

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =