پاکستانی طالبعلم نے نتیجہ اچھا نہ آنے خودکشی کرلی

پاکستان کے شہر ملتان میں کالج کے طالب علم نے امتحان میں اچھا نتیجہ نہ آنے پر خودکشی کرلی۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر ملتان میں کالج کے طالب علم نے امتحان میں اچھا نتیجہ نہ آنے پر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق فرسٹ ایئر (سال اول) کے طالب علم صائم نے رزلٹ اچھا نہ آنے پر دریا میں چھلانگ لگاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ صائم کی لاش دریا سے برآمد کرلی گئی ہے اور اس کی شناخت بھی ہوگئی ہے۔ صائم نے خودکشی سے قبل والدین کے نام خط بھی تحریر کیا جس میں لکھا ہےکہ رزلٹ خراب ہونے سے میری عزت خراب ہوگئی جس پر دل برداشتہ ہوکر خودکشی کر رہا ہوں۔

News Code 1894571

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =