بھارت میں ٹریفک حادثے میں 4 کھلاڑی ہلاک

بھارت میں چار نیشنل لیول کے ہاکی پلیئرز کار حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں چار نیشنل لیول کے ہاکی پلیئرز کار حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام  کھلاڑی دھیان چند ٹرافی میں حصہ لینے کیلئے "  اتراسی"  سے ہوشنگاآباد جارہے تھے کہ راستے میں نیشنل پائی وے پر رسالپور گاﺅں کے قریب گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا جس میں چار کھلاڑی موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تین کو چوٹیں آئیں ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ہلاک ہونے والوں میں آدرش ہردوا، اشیش لال ، انکت اور شاہنواز خان شامل ہیں ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے حادثے کی نوعیت جانچنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔

News Code 1894569

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 5 =