بھارت میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 13 افراد ہلاک

بھارتی ریاست اتر پردیش میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 13 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہیں۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 13 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہیں۔ اطلاعات کےمطابق شمالی ریاست اُتر پردیش کے ایک گھر میں گیس سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ گھر کا ایک حصہ منہدم ہوگیا جب کہ آس پاس کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد گھر میں آگ بھڑک اُٹھی۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے گھر کے ملبے سے 13 لاشوں کو نکالا ہے جن میں سے 4 لاشیں بری طرح جلی ہوئی تھیں، 6 زخمیوں میں سے بھی بعض بری طرح جھلسے ہوئے تھے جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے تلے اب بھی کئی لوگ دبے ہوئے ہیں تاہم درست تعداد کا علم نہیں، ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ تنگ گلیوں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

News Code 1894566

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =