لاریجانی کی ایران اور قطر کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے قطر کی پارلیمنٹ کے اسپیکر احمد آل محمود کے ساتھ ملاقات میں ایران اور قطر کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی سربیا میں 141 ویں بین الپارلیمانی اجلاس میں شرکت کے لئے بلغراد کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے قطر کی پرالیمنٹ کے اسپیکر کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور قطر کو تجارتی اور اقتصادی سطح پر تعلقات کو فروغ دے سکتے ہیں۔ اس ملاقات میں قطر کی پارلیمنٹ کے اسپیکر احمد آل محمود نے قطر کے غیر منصفانہ محاصرے کے دوران ایران کی بشر دوستانہ حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران اہم اسلامی ملک ہے جو عالم اسلام میں اتحاد اور یکجہتی کا علمبردار ہے۔

News Code 1894557

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =