پاکستان کے مختلف علاقوں میں 5.8 کی شدت کا زلزلہ

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد، مری اور پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، بعض مقامات پر مکانات اور عمارات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ملی ہیں جن سے کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں تاہم کسی جانی نقصان نہیں ہوا۔زلزلہ پیما سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز سلسلہ کوہ ہندوکش میں افغانستان تھا، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کی گہرائی157 کلو میٹر زیر زمین تھی۔

News Code 1894555

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =