محنت کش کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش

پاکستان کے علاقہ ساہیوال میں نواحی گاؤں کے رہائشی محنت کش کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے تاہم زچہ و بچہ خیریت سے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ ساہیوال میں نواحی گاؤں کے رہائشی محنت کش کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے تاہم زچہ و بچہ خیریت سے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں 91/6 آر کے رہائشی محمد جاوید کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے تاہم زچہ و بچہ خیریت سے ہیں۔ نومولود میں سے 3 بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

جاوید کا کہنا ہے کہ ایک ساتھ 4 بچوں کی پیدائش اس کے لیے بہت بڑی خوشی ہے لیکن انتہائی غریب ہونے کی وجہ سے ایک ساتھ 4 بچوں کی پرورش اس کے لیے بہت مشکل ہے، اس کلیے حکومت سے اپیل ہے کہ اس کی مالی مدد کی جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کی بہتر پرورش کرسکے.

News Code 1894549

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 16 =