مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں مسلح افراد نے ضلعی گورنر راز محمد وزیری کے قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں گورنر ہلاک ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تحصیل جغاتو کے ضلعی گورنر راز محمد وزیری پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے جس میں گورنر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ حملہ آور فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔
کابل پولیس ڈائریکٹریٹ کے ترجمان فردوس فرامراز نے قاتلانہ حملے میں ضلعی گورنر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔ دہشت گردوں کا تعاقب جاری رکھیں گے جنہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
آپ کا تبصرہ