مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزير اعظم عمران خان اعلی وفد کے ہمراہ ایران کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ دورے کے دوران پاکستانی وزیر اعظم رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے۔ جب کہ ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیر اعظم عمران خآن مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔
پاکستان کے وزير اعظم عمران خان اعلی وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر روانہ ہوگئے۔
News ID 1894522
آپ کا تبصرہ