وزیر اعظم مودی کی بھتیجی کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی بھتیجی دامایانتی کو دہلی میں گجرات بھون کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی بھتیجی دامایانتی کو دہلی میں گجرات بھون کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔بین مودی سے اسلحے کے زور پر سر راہ ہزاروں روپے اور موبائل فون لوٹ لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کے بھائی کی بیٹی سے مسلح افراد نے اسلحہ دکھا کر ان سے پرس چھین لیا جس میں 56 ہزار روپے اور دو موبائل فون تھے جب کہ اہم کاغذات بھی پرس میں موجود تھے۔

نئی دہلی پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ راہ زنی اور چوری کی دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے تلاش جاری ہے۔

News Code 1894521

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =