علی لاریجانی بلغراد روانہ ہوگئے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی اعلی وفد کے ہمراہ بین الپارلیمانی اجلاس میں شرکت کے لئے بلغراد روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی اعلی وفد کے ہمراہ بین الپارلیمانی اجلاس میں شرکت کے لئے صربیا کے دارالحکومت بلغراد روانہ ہوگئے ہیں۔ پارلیمنٹ کے کئی نمائندےاس سفر میں اسپیکر علی لاریجانی کے ہمراہ ہیں جن میں کواکبیان اور محمد مہدی زاہدی بھی شامل ہیں۔

لاریجانی بلغراد میں بین الپارلیمانی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے اور اور اس کے علاوہ کئی ممالک کے اسپیکروں کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور عالمی م سائل کے بارے میں تبادلہ خیال بھی کریں گے۔

News Code 1894520

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =