پاکستانی وزیر اعظم کل تہران کا دورہ کریں گے/ ثالثی کی کوئی بات سامنے نہیں آئی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کل تہران کا دورہ کریں گے ، ابھی تک ثالثی کی کوئی بات سامنے نہیں آئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کل تہران کا دورہ کریں گے ، ابھی تک ثالثی کی کوئی بات سامنے نہیں آئی۔ انھوں نے کہا کہ اس سفر میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ سید عباس موسوی نے کہا کہ پاکستانی وزير اعظم صدر حسن روحانی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے ۔ انھوں نے کہا کہ رواں برس پاکستانی وزير اعظم کا تہران کا یہ دوسرا سفر ہے۔ ایران اور پاکستان کے تعلقات دیرینہ ، برادرانہ اور دوستانہ ہیں جن کی جڑیں مضبوط اور مستحکم ہیں۔

News Code 1894519

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =