جاپان میں خطرناک طوفان ٹوکیو سے ٹکرا گیا

جاپان کی تاریخ کا خطرناک ترین سمندری طوفان " ہاجی بس" ٹوکیو سے ٹکراگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان کی تاریخ  کا خطرناک  ترین سمندری طوفان "  ہاجی بس"  ٹوکیو سے ٹکراگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جاپان کی تاریخ کا خطرناک ترین سمندری طوفان    ’ ہاجی بس ٹوکیو سےٹکراگیا، سمندری طوفان کی آمد سے  پہلے  مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشیں ہوئیں جس کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہےکہ طوفان کےباعث 4 کروڑ افراد کے متاثر ہونے کاخدشہ ہے جبکہ  16 لاکھ افراد کو فوری گھر چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سمندری طوفان کے باعث ٹوکیو میں ریلوے نظام اور16سو پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ہاجی بس نامی طوفان کے دوران چوبیس گھنٹے میں 40 انچ تک بارش ہوسکتی ہے اور ساحل پربیالیس فٹ بلند لہریں اٹھنے کا امکان ہے ۔

News Code 1894515

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 9 =