دبئی کے حاکم کی شاہ خرچیاں/ 43 لاکھ 56 ہزار ڈالر میں گھوڑا خرید لیا

عرب ممالک کے امریکہ اور برطانیہ نواز حکمراں عیاشیوں اور شاہ خرچیوں میں معروف ہیں دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المختوم نے شہرت حاصل کرنے کے لئے 43 لاکھ 56 ہزار ڈالر میں گھوڑا خرید لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عرب ممالک کے امریکہ اور برطانیہ نواز حکمراں عیاشیوں اور شاہ خرچیوں میں معروف ہیں دبئی کے حاکم  شیخ محمد بن راشد المختوم نے شہرت حاصل کرنے کے لئے 43 لاکھ 56 ہزار ڈالر میں گھوڑا خرید لیا ہے۔ برطانیہ میں ہرسال اکتوبر میں ہونے والی ٹیٹرسال نیلامی میں اس کی بولی لگائی گئی جس پر مخالفین نے بڑھ چڑھ کر بولیاں دی لیکن آخرکار قرعہ دبئی کے شیخ محمد راشد کے نام کھلا اور وہ اس نےگھوڑا خریدلیا ۔ ذرائع کے مطابق برطانوی قرعے عرب کے عیاش شیخوں کے نام ہی پڑتے ہیں۔ اس موقع پر شیخ راشد کے نمائندے انتھونی اسٹراؤڈ نے کہا کہ یہ بہت  اچھا گھوڑا ہے اور سریع الحرکت بھی ہے اور خود دبئی کے شیخ نے بھی اسے پسند کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اسے خریدنے کے بعد وہ خود کو چاند پر محسوس کررہے ہیں  کیونکہ یہ ایک حیرت انگیز گھوڑا ہے۔ ادھر قطر کے شیخ فہد نے بھی اسی اسٹاک سے 13 لاکھ ڈالر کا ایک گھوڑا خریدا ہے۔ اس نیلامی میں مجموعی طور پر 164 گھوڑے فروخت کئے گئے جن کی مجموعی قیمت 45 ملین ڈالر تھی۔

News Code 1894508

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =