بھارتی خاتون نے شوہر سمیت خاندان کے 5 افراد کو قتل کردیا

بھارت میں ایک خاتون نے دولت کے لیے اپنے شوہر سمیت خاندان کے 5 افراد کو کھانے میں زہر دے کرقتل کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں ایک خاتون نے دولت کے لیے اپنے شوہر سمیت خاندان کے 5 افراد کو کھانے میں زہر دے کرقتل کردیا۔  اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع کوزی کوڈ میں پولیس نے 2002 سے 2016 کے درمیان قتل کیے جانے والے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے قتل کا معمہ حل کرلیا۔ پولیس کے مطابق قتل کیے جانے والے افراد کا تعلق کیتھولک مذہب سے تھا۔

کیرالہ پولیس نے اسی خاندان کی بہو " جولی شاجو" جو پہلے جولی تھامس کے نام سے پہچانی جاتی تھی، اس کے دوسرے شوہر ’شاجو‘ اور ان کے ایک اور رشتہ دار کو حراست میں لے لیا ہے، انہوں نے اعتراف کیا کہ قتل کی تمام وارداتوں میں وہ تینوں ملوث تھے۔ جولی کے ہاتھوں قتل ہونے والے تمام افراد کا تعلق اس کے پہلے سسرال سے تھا، جن میں اس کی ساس، سسر، شوہر، ایک دو سالہ بچہ سمیت خاندان کے دیگر افراد شامل ہیں۔

News Code 1894506

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 12 =