پاکستان میں ڈینگی کے مرض میں مبتلا 250 بیمار ہلاک/ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 50 ہزار

پاکستان کے ادارہ صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہے جبکہ اس مرض میں مبتلا 250 سے زائد افراد کیاموات ہو چکی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے  ادارہ صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہے جبکہ اس مرض میں مبتلا 250 سے زائد افراد کیاموات  ہو چکی ہیں۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 27 ہزار ہے، جبکہ 44 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز جڑواں شہروں راول پنڈی اسلام آباد میں سامنے آئے جن کی تعداد 25 ہزار کے قریب ہے۔

راول پنڈی، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں ڈینگی نے تباہی مچا دی ہے، ایک ایک گھر میں کئی کئی افراد ڈینگی کا شکار ہیں۔ اسلام آباد کے صرف 2 بڑے اسپتالوں پمز اور پولی کلینک میں ہی ڈینگی کے ساڑھے 8 ہزار سے زائد پازیٹو کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

قومی ادارۂ صحت کے ذرائع کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 25 ہزار کے قریب ہے، اب تک جڑواں شہروں میں ڈینگی سے 35 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں، جمعہ کو بھی ہولی فیملی اسپتال میں مورگاہ کا رہائشی آزاد نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔ جمعے کی شام تک مجموعی طور پر ساڑھے 7 سو سے زائد مریض جڑواں شہروں کے اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، متاثرہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کی تعداد 35 ہے۔ اسلام آباد پولیس کے ڈیڑھ سو سے زائد اہلکار بھی ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں۔

News Code 1894505

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =