کراچی میں منشیات فروش 2 خواتین گرفتار

کراچی کے علاقے ملیر سٹی میں پولیس نے رات گئے سرچ آپریشن کر کے 2 منشیات فروش خواتین کو گرفتار کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کے علاقے ملیر سٹی میں پولیس نے رات گئے سرچ آپریشن کر کے 2 منشیات فروش خواتین کو گرفتار کرلیا۔ ملیر سٹی میں سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ آپریشن میں 135 سے زائد افراد کے کوائف کو چیک کیا گیا اور اس دوران 2 منشیات فروش خواتین کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے منشیات بھی برآمد کی گئی۔پولیس کے مطابق گرفتار خواتین عادی مجرم ہیں اور وہ درجنوں مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکی ہیں، سرچ آپریشن میں 5 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

News Code 1894502

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =