چین کے صدر دو روزہ غیر سرکاری دورے پر بھارت پہنچ گئے

چین کے صدر شی جی پنگ دو روزہ غیر رسمی دورے پر بھارت کے دورے پر پہنچ گئے جہاں تامل ناڈو کے گورنر نے اُن کا پُرتپاک استقبال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے صدر شی جی پنگ دو روزہ غیر رسمی دورے پر بھارت کے دورے پر پہنچ گئے جہاں تامل ناڈو کے گورنر نے اُن کا پُرتپاک استقبال کیا۔ اطلاعات کے مطابق چین کے صدر شی جی پنگ 2 روزہ غیر رسمی دورے پر  چینائی ایئرپورٹ پہنچے جہاں تامل ناڈو کے گورنر نے اُن کا پرُتباک استقبال کیا ، چینی صدر بھارت میں دو روزہ  قیام کے بعد نیپال کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔ نیپال کے لیے یہ کسی چینی صدر کا پہلا دورہ ہوگا۔ دورے کے آغاز پر چینی صدر شی جی پنگ اور وزیراعظم نریندر مودی نے تامل ناڈو کے معروف تاریخی مقام کا دورہ کیا،وزیراعظم مودی کی جانب سے چینی کے صدر کے اعزاز میں  عشائیہ بھی دیا جائے گا، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوں گے۔

News Code 1894499

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =