ترکی کی لشکر کشی کے نتیجے میں ایک لاکھ سنی کرد آوارہ وطن ہوگئے

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شام کے کرد علاقہ پر ترکی کی لشکر کشی کے نتیجے میں اب تک ایک لاکھ سنی کرد مسلمان آوارہ وطن ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شام کے کرد علاقہ پر ترکی کی لشکر کشی کے نتیجے میں اب تک ایک لاکھ سنی کرد مسلمان آوارہ وطن ہوگئے ہیں۔ شام کے شمال مشرقی علاقہ میں کرد خود مختار حکومت کا کہنا ہے کہ ترکی کی شدید گولہ باری کے نتیجے میں ترک سرحد سے 12 کلو میٹر دور مبروکا کیمپ سے 7000 آوارہ کردوں کو خارج کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق شام کی سرزمین پر ترک فوج اور کردوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے اس جنگ میں ترکی نے اب تک سیکڑوں سنی کردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

News Code 1894498

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =