عمران خان کل ایران کا دورہ کریں گے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے بطور ثالث اتوار کو ایران کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سعودی عرب اور ایران کے درمیان  کشیدگی کم کرنے کے لیے بطور ثالث اتوار کو ایران کا دورہ کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششیں کررہے ہیں جس کے لیے وہ اتوار کو ایران کا دورہ کریں گے جہاں ان کی ایرانی صدرحسن روحانی سےملاقات ہوگی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کے فوری بعد سعودی عرب جائیں گے جہاں ان کی سعودی قیادت سے ایرانی صدر سے ملاقات پر بات چیت ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان سعودی عرب اور ایران کے مابین کشید گی میں کمی لانے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

News Code 1894495

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =