سندھ حکومت کا کرپشن میں ملوث افسران کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے صوبہ سندھ کی حکومت نے کرپشن کے بڑے کیسز میں ملوث سرکاری افسران کی گرفتاری کا فیصلہ کیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کی حکومت نے کرپشن کے بڑے کیسز میں ملوث سرکاری افسران کی گرفتاری کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری نے کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کی گرفتاری کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق بدعنوان سرکاری افسران و ملازمین کی گرفتاری کی منظوری اینٹی کرپشن کیسز میں دی گئی ہے، بدعنوانی میں ملوث افسران کا تعلق محکمہ خوراک، بلدیات، ورکس اینڈ سروسز، محکمہ کو آپریٹو سے ہے۔

سندھ حکومت نے بے نظیر بھٹو یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹرمیں کرپشن پر 22 افراد کی گرفتاری کی منظوری بھی دی ہے، جبکہ محکمہ لائیواسٹاک اور محکمہ اقلیتی امور میں کرپشن پر متعدد افسران پر مقدمات درج کرکے گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

News Code 1894467

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =