فرانس میں ترکی کے سفیرفرانسیسی وزارت خارجہ میں طلب

فرانس نے پیرس میں تعینات ترکی کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے شام پر ترکی کے فوجی حملے کی مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس نے پیرس میں تعینات ترکی کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے شام پر ترکی کے فوجی حملے کی مذمت کی ہے۔ ترکی نے کل رات  شام کے شمال مشرقی علاقہ پر فوجی حملے کا آغاز کیا ، ترکی اس علاقہ میں امریکہ کے حمایت یافتہ کردوں کو نشانہ بنا رہا ہے ۔ امریکہ نے کردوں کو پیٹھ دکھا دی اور ترکی کو کردوں کے خلاف فوجی یلغار کے سلسلے میں ہری جھنڈی دکھا دی ، جس کے بعد ترک صدر اردوغان نے شام کے شمال مشرقی علاقہ میں فوج کو کارروائی کا حکم دیدیا۔ ترکی کے اس غیر سنجیدہ اقدام کی عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

News Code 1894466

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =