چین کا ترکی سے شام کی ارضی سالمیت اور خود مختاری کے احترام کا مطالبہ

چین نے شام پر ترکی کے فوجی حملے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو شام کی ارضی سالمیت اور خود مختاری کے احترام کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے شام پر ترکی کے فوجی حملے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو شام کی ارضی سالمیت اور خود مختاری کے احترام کرنا چاہیے۔ اطلاعات کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ چین کا ہمیشہ سے ماننا ہے کہ شام کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہوئے اس کو برقرار رہنے دینا چاہیے۔ گینگ شوانگ نے کہا کہ عالمی برادری کو شام کے مسئلے کے سیاسی حل کے لیے کوششیں کرنی چاہئیں اور صورتحال کو مزید پیچیدگیوں سے بچانا چاہیے۔ ادھر اقوام متحدہ، یورپی یونین ، روس ، ایران اور عرب لیگ نے بھی شام پر ترکی کے حملے کیم ذمت کرتے وہئے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

News Code 1894465

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =