روس کا ترکی سے شام پر فوجی یلغار متوقف کرنے کا مطالبہ

روس کے وزیر خارجہ نے ترکی سے شام پر فوجی حملے کو فوری طور پر متوقف کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف  نے ترکی سے شام پر فوجی حملے کو فوری طور پر متوقف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس ترکی اور شام کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کرنے کے لئے تیار ہے ۔ لاوروف نے کہا کہ  ترکی اور شام کو باہمی معاملات مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے چاہییں۔روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی کو فوری طور پر فوجی حملے شام پر متوقف کرنے چاہییں ۔ واضح رہے کہ ترکی نے کل رات سے  شام کے کرد علاقوں پر فوجی حملوں کا آغاز کررکھا ہے۔

News Code 1894460

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 12 =