پاکستانی وزارت خارجہ کا بھارت کے رافیل طیاروں پر رد عمل

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا کہ ہندوستان سے ہمیں کسی خیر کی توقع نہیں جبکہ بھارت رافیل طیارہ لے یا کچھ اور پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ  کے ترجمان محمد فیصل نے کہا کہ ہندوستان سے ہمیں کسی خیر کی توقع نہیں جبکہ بھارت رافیل طیارہ لے یا کچھ اور پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔

محمد  فیصل نے ہفتہ واربریفنگ میں کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں کرفیو کو 66 روز ہوچکے ہیں، کشمیریوں کو ادویات، علاج، خوراک اور رابطوں کی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے،لوگ بدستور بھارتی اقدام کے باعث شدید مسائل کا شکار ہیں، بھارتی فورسز کے ہاتھوں حال ہی میں عبید فاروق لون اور عباس بھٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔ فیصل نے کہا کہ ہم بھارت کے کسی بھی جارح اقدام کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔

News Code 1894458

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =