بھارتی طلباء اور اساتذہ کا مودی سرکار سے کشمیر میں کرفیو ختم کرنے کا مطالبہ

بھارتی طلبا اور اساتذہ نے ایک خط کے ذریعہ مودی سرکار سے کشمیریوں پر تشدد روکنے اور کرفیو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی طلبا اور اساتذہ نے ایک خط کے ذریعہ مودی سرکار سے کشمیریوں پر تشدد روکنے اور کرفیو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کشمیر میں مودی سرکار کی جانب سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد لاک ڈاؤن کو تقریباً دو ماہ سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے اور کشمیریوں کا مسلسل دو ماہ سے دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔بھارت کی مختلف ریاستوں اور ٹیکنالوجی تعلیمی اداروں سے وابستہ تقریباً 132 طلبا اور اساتذہ نے مودی سرکار کو کشمیر سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کے لیے خط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ وادی میں بھارتی تشدد کو بند اور سیاسی قیادت کو رہا کیا جائے جبکہ کرفیو کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

خط میں کہا گیا کہ تقریباً 80 لاکھ کشمیری دو ماہ سے لاک ڈاؤن کا شکار ہیں اور ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے، موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس بھی بند ہے اور وادی سے کوئی خبر باہر نکلنے کی اجازت نہیں، بھارتی میڈیا بھی مودی حکومت کے بیان کو دہراتا ہے۔

News Code 1894457

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =