مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلونے شام کے شمال مشرق میں ترکی کی فوجی کارروائی پر سعودی عرب کے اعتراض پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کویمنی عربوں کا قتل عام کرکے ہم پر اعتراض کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
ترک وزیر خارجہ نے سعودی عرب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہارے ہاتھ یمنی عربوں کے خون سے رنگین ہیں تم یمنی عربوں کا قتل عام کررہے ہو۔ تم نے بہت سے یمنی شہریوں کو بھوکا اور پیسا شہید کردیا ہے لہذآ تمہیں ترکی کے بارے میں بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ