شامی کردوں پر ترک فوج کے فضائی حملوں میں 15 افراد ہلاک

شام کے شمال مشرقی علاقے میں ترک فوج کی فضائی کارروائی میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے  سے نقل کیا ہے کہ شام کے شمال مشرقی علاقے میں ترک فوج کی فضائی کارروائی میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق شمال مشرقی شام میں ترکی نے فوجی فضائی حملے اور زمینی کارروائی شروع کردی، اطلاعات کے مطابق ترک طیاروں کی بمباری سے 8 شہریوں سمیت 15 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے آپریشن سینٹر میں کارروائی کا جائزہ لیا۔ دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ ڈومنک راب کا کہنا ہے کہ ترکی کی یک طرفہ کارروائی ناقابل قبول ہے، شام میں ترکی کی یک طرفہ فوجی کارروائی پر شدید تشویش ہے۔ ادھر اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے بھی ترکی کے شام پر حملے پر شدید تحفظات اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

News Code 1894448

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha