کوئٹہ میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے بیوی اور ساس کو قتل کردیا

پاکستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے سریاب میں ایک شخص نےفائرنگ کر کے اپنی بیوی اور ساس کو قتل کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے سریاب میں ایک شخص نےفائرنگ کر کے اپنی بیوی اور ساس کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق سریاب ر وڈ کے علاقے بڑیچ ٹاؤن میں عبدالغفار نامی شخص نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی اور ساس کو قتل کر دیا۔فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ دونوں خواتین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

News Code 1894445

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =