مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے رکن علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ ہمیں دشمن سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیےاوراپنے مطالبات کو شجاعانہ طور پر پیش کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ انقلابی ہونے، انقلابی فکر کرنے اور انقلاب عمل کرنے کامذاکرات سے کوئی تضاد نہیں ہے۔ ہم نے انقلاب کی کامیابی کے بعد ہمیشہ مذاکرات کئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ عالمی سطح پر مذاکرات باہمی مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں بہترین راہ حل ہے۔ بروجردی نے کہا کہ ہمیں مذاکرات میں اپنے انقلابی اور اسلامی اصولوں کو مد نظر رکھنا چاہیے اور مذاکرات کا رخ قومی اور ملکی اہداف کی طرف میں موڑنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں مذاکرات میں دشمن کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہونا چاہیے اور اپنے مطالبات کو دلیرانہ اور شجاعانہ انداز میں پیش کرنا چاہیے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے رکن نے کہا ہے کہ ہمیں دشمن سے خوفزدہ اور اس کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہونا چاہیےاوراپنے مطالبات کو شجاعانہ طور پر پیش کرنا چاہیے۔
News Code 1894441
آپ کا تبصرہ